نیزے کی نوک
Spearhead
ابن سیرینؒ کے مطابق دشمن کا نیزے سے مارنا اور گرانا دشمن پر فتح پانے کی علامت ہے۔ نیزہ ٹوٹنا یا ضائع ہونا اس کے برعکس ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق چمکدار فولادی نیزہ اقتدار ملنے کی علامت ہے۔ زنگ آلود نیزہ معمولی فائدے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق نیزے کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: دلیل، ولایت، لمبی عمر، ریاست، فتح، یا اس کی قیمت کے مطابق فائدہ۔
