منی
Semen
منی وہ پانی ہے جس سے بچہ پیدا ہوتا ہے۔ ابن سیرینؒ کے مطابق منی دیکھنا مال کی علامت ہے جس سے خوشی ملے گی۔ آبِ منی کا مٹکا اپنے پاس ہونا بہت مال ملنے کی علامت ہے۔ مردانہ عضو سے بہت منی نکلنا اپنی کمائی سے بہت مال ملنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق منی نکلنا کسی اجنبی سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق منی نکلنا مال ملنے کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَۃٍ اَمْشَاجٍ نَّبْتَلِیْہِ (ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے پیدا کیا، جس سے ہم اسے آزماتے ہیں)۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق منی کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: اولاد، مال میں اضافہ، مال میں نقصان، یا بزرگی۔
