خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

موتی(1)

Pearl

ابن سیرینؒ کے مطابق موتی خوبصورت مالدار عورت دیکھنے کی علامت ہے۔ موتی اپنے پاس ہونا بیوی کو طلاق دے کر بہت مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق موتی بیچنا عورتوں کے معاملات میں دلالی کرنے کی علامت ہے۔ سوراخ والے اور بغیر سوراخ کے موتی کنواری اور بیوہ عورتوں کی دلالی کی علامت ہیں۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق سفید موتی اولاد کی علامت ہے — اپنے پاس ہونا سفید (خوبصورت) بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق موتی کی آٹھ ممکنہ تعبیریں ہیں: مال، علم، مشہور اولاد، قیمتی چیز، خوبصورت عورتیں، فائدہ مند بات، خیر و برکت، یا نیک کام۔