موتی(2)
Pearl
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق موتی اولاد، غلام یا لونڈی کی علامت ہے۔
ابن سیرینؒ کے مطابق موتی خوبصورت غلام یا لونڈی کی علامت ہے۔ بےشمار موتی اپنے پاس ہونا زیادہ فائدے کی علامت ہے۔ بکھرے موتی علم و حکمت کی بات، یا لڑکے لڑکیوں کی علامت ہیں۔ منہ سے بہت موتی نکلنا علم و حکمت کا کلام نکلنے کی علامت ہے۔ موتی کھانا علم چھپانے کی علامت ہے۔ موتیوں کی لڑیاں راستے میں بکھیرنا علمی تصانیف لکھنے کی علامت ہے جن سے لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق موتی اپنے پاس ہونا خوبصورت بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: کَاَنَّھُمْ لُؤْلُؤٌ مَّکْنُوْنٌ (گویا وہ چھپے ہوئے موتی ہیں)۔ موتی نگلنا اللہ کی طرف سے علم و حکمت ملنے کی علامت ہے۔ موتیوں کی لڑی ہاتھ میں بندھی ہونا بیٹی کی پیدائش کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق موتی گلے میں ڈالنا ہر طرح کا علم حاصل ہونے کی، اور کانوں میں موتی کے جھمکے ہر طرح کا علم حاصل کرنے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق موتی کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: قرآن، حکمت و دانائی، مال، عورت، خوبصورت لونڈی، یا نیک اولاد۔
