خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

مور

Peacock

ابن سیرینؒ کے مطابق نر مور عجمی حکمران کی علامت ہے۔ نر مور اپنے پاس ہونا حکمران سے مرتبہ اور مال ملنے کی علامت ہے۔ اپنی ملکیت کی مورنی خوبصورت مالدار عجمی عورت سے شادی اور اس سے مال و اولاد ملنے کی علامت ہے۔

حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق مور فسادی عورت کی علامت ہے۔ مور کا بات کرنا اقتدار ملنے کی علامت ہے۔ مور کا گھر سے اڑنا بیوی کو طلاق دینے کی علامت ہے۔ مور کو مارنا کنواری عورت سے شادی کی، اور ہاتھ میں مور ہونا مال و نعمت کی علامت ہے۔ مور کا بچہ پکڑنا بیٹی کی پیدائش کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق مور کی دو ممکنہ تعبیریں ہیں: عجمی حکمران، یا مال و خزانہ۔