پالان
Saddle
ابن سیرینؒ کے مطابق خواب میں پالان عورت کی علامت ہے۔ پالان ملنا یا خریدنا شادی یا لونڈی خریدنے کی علامت ہے۔ پالان کمر پر ہونا بیوی کی فرمانبرداری کی، اور ضائع ہونا بیوی سے جدائی یا طلاق کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق صاف اور نیا پالان خوبصورت نیک بیوی کی علامت ہے، جبکہ سخت اور خراب پالان جھگڑالو بیوی کی علامت ہے۔
