پازیب
Ankle Bracelet
ابن سیرینؒ کے مطابق مرد کے پاؤں میں پازیب دیکھنا کچھ تکلیف کی علامت ہے، اور اگر چاندی کی ہو تو تکلیف کم ہوگی۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق عورت کے لیے پازیب زینت کی، اور شوہر کے لیے اچھی علامت ہے۔ سونے کی پازیب عورتوں کے لیے مناسب مگر مردوں کے لیے حرام سمجھی جاتی ہے۔ پازیب اترنا یا کھو جانا دلی تکلیف سے نجات کی علامت ہے۔
