بٹیر
Quail
ابن سیرینؒ کے مطابق بٹیر غلام کے بیٹے کی علامت ہے۔ بٹیر اپنے پاس ہونا یا ملنا غلام کے بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔ بٹیر کا ہاتھ سے اڑ جانا غلام کے بیٹے کی موت کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بٹیر حلال مال کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: وَاَنْزَلْنَا عَلَیْکُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوٰی (اور ہم نے تم پر من اور سلویٰ اتارا)۔ بٹیر کا گوشت کھانا حلال رزق کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق بٹیر کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: غلام کا بیٹا، حلال رزق، فائدہ، یا خیر و مال۔
