بچھو
Scorpion
ابن سیرینؒ کے مطابق بچھو کمزور دشمن کی علامت ہے جو دوست دشمن دونوں کو ستاتا ہے۔ بچھو کا کاٹنا دشمن کی طرف سے بری بات سے رنجیدہ ہونے کی علامت ہے۔ بچھو کو مارنا دشمن پر فتح کی علامت ہے۔ مارا ہوا بچھو دوبارہ زندہ ہونا دشمن کے دوبارہ مقابلے کی علامت ہے۔ ہاتھ میں بچھو ہونا لوگوں میں فتنہ ڈالنے کی علامت ہے۔ بچھو کو پکا کر کھانا دشمن کا مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق بچھو کا کپڑے میں ہونا دشمن سے نقصان کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق بچھو کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: دشمن، حاسد، یا عیب جو شخص۔
