خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

بوڑھا۔ بڑھیا

Old Man / Old Woman

ابن سیرینؒ کے مطابق بڑھیا عورت دنیا کی، اور خوش لباس بوڑھا مسلمان مرد حلال مال کی علامت ہے۔ میلے کپڑوں والا کافر بوڑھا حرام مال کی علامت ہے۔ خوبصورت خوش لباس بوڑھا/بڑھیا دنیا اور آخرت دونوں کی علامت ہے۔

بڑھیا عورت کا مسلمان سے نکاح ہونا (اپنی ملکیت جان کر) مال حاصل ہونے کی علامت ہے۔ بڑھیا کو گھر سے نکالنا یا طلاق دینا دنیا چھوڑ کر آخرت کی راہ تلاش کرنے کی علامت ہے۔ موٹی بڑھیا سے تعلق دنیاوی خواہش پوری ہونے کی علامت ہے۔