خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

لعل (قیمتی سرخ پتھر) (Ruby

Precious Red Stone

ابن سیرینؒ کے مطابق لعل خوبصورت مالدار عورت کی علامت ہے۔ لعل آتشی اپنے پاس ہونا یا ملنا ایسی عورت سے شادی یا خوبصورت لونڈی خریدنے کی علامت ہے۔ اپنی بیوی کے لیے یہ خواب خوبصورت بیٹی کی پیدائش کی علامت ہے۔ بہت سے لعل ہونا مال ملنے مگر دین میں کمزوری کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق دوست سے لعل کا ٹکڑا ملنا رشتہ داروں میں سے مالدار عورت سے شادی کی، اور اجنبی سے ملنا نامعلوم عورت سے شادی کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق لعل کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: عورت، لونڈی، فائدہ، یا دنیاوی مال و اولاد۔