لقلق (سارس)
Stork
ابن سیرینؒ کے مطابق لقلق باحسب و نسب آزاد اور دور اندیش شخص کی علامت ہے۔ لقلق پکڑنا یا ملنا ایسے شخص کی صحبت ملنے کی علامت ہے۔ لقلق کا مارنا بڑے دشمن کی ہلاکت کی علامت ہے۔ لقلق کا باتیں کرنا حیرت انگیز کام اور بڑے آدمی سے فائدہ ملنے کی علامت ہے۔ لقلق کا اپنی چھت پر بیٹھنا کسی سردار کے گھر آنے کی علامت ہے۔ لقلق کا ہاتھ سے اڑ جانا کسان شخص کی صحبت سے جدائی کی علامت ہے۔ اس کا گوشت کھانا کسان سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق لقلق کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: کسان مرد، کمزور حکمران، پہرے دار، یا مسافر اور درویش۔
