دودھ
Milk
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق تازہ دودھ پینا حلال مال کی علامت ہے۔ عورت کی چھاتی میں دودھ جمع ہونا اولاد کی، اور مرد کے دودھ کی جگہ خون آنا حرام مال کی علامت ہے۔ خود اپنی چھاتی سے دودھ پینا معاش میں نقصان کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق اونٹنی کا دودھ کسی سردار سے مال ملنے کی، بکری کا دودھ عورت سے مال ملنے کی، چیتے کا دودھ دشمن پر فتح کی، بھینس کا دودھ مال کی، اور گدھی کا دودھ بیماری کے بعد شفا کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق حلال جانور کا دودھ حلال مال کی، اور حرام جانور کا دودھ غم کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق دودھ کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: حلال رزق، مال اور اولاد، یا غم۔
