خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

سرمہ(2)

Kohl

ابن سیرینؒ کے مطابق سرمہ مال کی علامت ہے۔ آنکھ میں سرمہ لگانا دین کی اصلاح تلاش کرنے کی علامت ہے۔ کسی سے سرمہ ملنا اسی مقدار میں مال ملنے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق سرمہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے عزت و مرتبے کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک سرمہ سیدھی راہ کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق سرمہ بیچنے والا دین کی اصلاح ڈھونڈنے والے شخص کی علامت ہے، کیونکہ آنکھ دین کی، اور سرمہ روشنی کی علامت ہے۔