کودنا(2)
Jumping
ابن سیرینؒ کے مطابق کسی جگہ سے کودنا حالات کی تبدیلی کی علامت ہے۔ دور کودنا سفر کی علامت ہے۔ لاٹھی کے سہارے کودنا کسی طاقتور شخص پر بھروسے کی علامت ہے۔ اونچی جگہ سے کود کر ڈوبنا یا مرنا بیوی سے جدائی اور پھر ملاپ کی علامت ہے۔
زمین سے آسمان کی طرف کود کر قبلے کی طرف رخ کرنا حج کی علامت ہے۔ نامعلوم جگہ کودنا فرشتوں کی طرف سے قربت کی علامت ہے۔ ہوا میں کود کر پرندہ پکڑنا بیوی چھوڑ کر دوسری شادی کی علامت ہے۔ لاٹھی کے ساتھ کودنا غم سے رہائی اور کام کے منظم ہونے کی علامت ہے۔
