کودنا(1)
Jumping
ابن سیرینؒ کے مطابق ایک جگہ کودنا حالات کی تبدیلی کی علامت ہے۔ دور تک کودنا سفر کی علامت ہے۔ ہاتھ میں لاٹھی لے کر کودنا کسی طاقتور شخص پر بھروسے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق کسی جگہ سے کود کر باہر آنا حالات کے خراب ہونے کی، جبکہ من چاہی جگہ کود کر پہنچنا طاقت اور دانائی کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق پاکیزہ جگہ سے کودنا حالات کی بہتری کی، اور اس کے برعکس خرابی کی علامت ہے۔
