کوز (اخروٹ نما پھل)
A Walnut-like Fruit
کوز خواب میں بغیر رنج کے حاصل ہونے والے مال کی علامت ہے۔ اس سے کھیلنا یا ہاتھ میں ہونا جنگ و جھگڑے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق تازہ مغز کا کوز کم و بیش حرام مال کی، اور مزیدار مغز حلال مال کی علامت ہے۔ کوز توڑنا کسی غیر ملکی شخص سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق بےمزہ تلخ کوز کسی بخیل سے بری بات سننے کی علامت ہے۔ اس کا تیل نکالنا بخیل شخص سے فائدہ ملنے کی علامت ہے۔
