کوز ہندی (ناریل)
Coconut
ابن سیرینؒ کے مطابق کسی کو کوز ہندی دینا نجومی اور جادوگر بننے کی علامت ہے۔ اسے کھانا ان کی بات جھوٹی جاننے کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک کوز ہندی کمینے شخص یا ہندی لونڈی کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق اسے کھانا نجومیوں کی باتوں کو جھوٹ جاننے اور اعتقاد رکھنے کی علامت ہے۔
