خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

گدی پر تھپڑ کھانا

Being Slapped on the Neck

ابن سیرینؒ کے مطابق اپنی گدی پر بل دیکھنا قرض دار ہونے کی، اور گدی کے بال منڈھے ہونا قرض چکانے کی علامت ہے۔ گدی پر تھپڑ سے سوجن آنا خود اور رشتہ داروں کے فائدے کی علامت ہے۔ کسی اجنبی کا گدی پر تھپڑ مارنا اس اجنبی سے فائدے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق گدی پر خون نکلنے تک تھپڑ لگنا کسی پر دعویٰ کر کے نقصان اٹھانے کی علامت ہے۔ گدی پھٹنا گھر والوں کی خیانت کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق چہرہ پیچھے مڑ جانا لوگوں سے منافقت کرنے کی علامت ہے۔