خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

گدھا

Donkey

حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق گدھا خواب میں نصیب اور بزرگی کی علامت ہے۔ گدھا اپنی ملکیت میں آنا یا اسے پکڑ کر باندھنا خیر کے دروازے کھلنے اور غم سے نجات کی علامت ہے۔

ابن سیرینؒ کے مطابق سیاہ گدھے پر سوار ہونا بزرگی اور عزت کی، سبز گدھا پرہیزگاری کی، سرخ گدھا عیش کی، اور زرد گدھا بیماری کی علامت ہے۔ گدھے کا گوشت کھانا تجارت سے مال ملنے کی علامت ہے۔ گدھا مر جانا اپنی موت کے قریب ہونے کی علامت ہے۔ اپنے گدھے سے اترنا دین و دنیا میں تنگی کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق شیر کا گدھے کو کھانا کسی بزرگ کی مدد سے شفا کی علامت ہے۔ گدھے کی ایک آنکھ کمزور ہونا معاش میں مشکل کی علامت ہے۔ گدھے کی دونوں آنکھیں نہ ہونا مال کے ضائع ہونے کی علامت ہے۔ گدھا بدل کر بہتر گدھا لینا حالات کی بہتری کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق گدھا گھوڑے یا خچر سے بدلنا حکمران سے مال ملنے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق گدھے کی دس ممکنہ تعبیریں ہیں: نصیب، دولت، حکومت، ریاست، مال، عورت یا کنیز، شادی، اقبال، سرداری، یا مرتبہ۔ گدھے کا رکھوالا خواب میں ایک صاحبِ تدبیر اور منتظم شخص کی علامت ہے۔