گرجا (عبادت خانہ)
Church
ابن سیرینؒ کے مطابق گرجا میں جا کر قبلے کی طرف نماز پڑھنا گناہ سے توبہ اور دین میں مضبوطی کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق گرجے میں ہونا بت پرستوں کی طرف رغبت کی علامت ہے، خاص کر اگر ان کے قبلے کی طرف نماز پڑھے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق پارسا شخص کا مندر میں جانا اس کے برے انجام کی علامت ہے، خاص کر اگر وہاں مذہب بدلنے کا ارادہ ظاہر ہو۔
