خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

جام (شراب کا پیالہ)

Wine Cup

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق پانی یا گلاب سے بھرا پیالہ پینا شادی یا نیک لونڈی خریدنے کی علامت ہے۔ پیالے سے پانی گر جانا اور پیالہ باقی رہنا اولاد کی موت اور بیوی کی زندگی کی علامت ہے، جبکہ پیالہ ٹوٹنا اور پانی گرنا دونوں کی موت کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق گھر کی دیوار پر لٹکے پیالے بیوی اور لونڈیوں کی تعداد کی علامت ہیں۔ سفید یا سبز پیالے پرہیزگار عورتوں کی، سرخ پیالے عیاش عورتوں کی، زرد پیالے بیمار عورتوں کی، اور سیاہ پیالے غمزدہ عورتوں کی علامت ہیں۔