خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

جانماز

Prayer Mat

ابن سیرینؒ کے مطابق جانماز دیکھنا بہتری کی علامت ہے۔ مسجد میں مصلے پر بیٹھنا حجاز کے سفر کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰھِمَ مُصَلًّی (اور مقامِ ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ)۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق اونی یا سوتی جانماز عبادت میں مصروفیت کی علامت ہے۔ جانماز جلنا اس کے برعکس ہے۔ ریشمی جانماز دکھاوے کی عبادت کی علامت ہے۔