کمزوری
Weakness
ابن سیرینؒ کے مطابق کمزوری مرتبے میں نقصان کی علامت ہے۔ سر کمزور ہونا عزت میں کمی کی، آنکھ کمزور ہونا دین میں کمزوری کی، اور گوشت کمزور ہونا بیوی یا خادمہ کی بیماری کی علامت ہے۔ ناک کمزور ہونا عزت میں کمی کی، اور گردن کمزور ہونا امانت ادا نہ کرنے کی علامت ہے۔
ہاتھ کمزور ہونا بیوی کی بیماری کی، کلائی کمزور ہونا مال یا اولاد کی بیماری کی، اور بازو کمزور ہونا تدبیر اور رائے کے بےکار ہونے کی علامت ہے۔ انگلی کمزور ہونا بیٹی کی بیماری کی، اور ران کمزور ہونا مالی نقصان کی علامت ہے۔ جسم کمزور ہونا غم کی علامت ہے۔
