کمند (پھندے دار رسی) (A Lasso
Snare Rope
ابن سیرینؒ کے مطابق کمند ڈال کر کسی کو پکڑنا کسی بزرگ سے مدد چاہنے کی علامت ہے۔ رسی کی کمند کسی ایماندار شخص سے مدد کی، اور بکری کے بالوں کی کمند کسی غیر مسلم سے مدد چاہنے کی علامت ہے۔ کسی کی گردن میں کمند ڈالنا کمزور شخص سے مدد چاہنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق کسی کے ہاتھ میں کمند ہونا کسی مسافر سے مدد چاہنے کی علامت ہے۔ کمند ڈال کر دشمن کو نہ پکڑ پانا کسی سے مدد نہ ملنے کی علامت ہے۔
