خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

دیوار

Wall

ابن سیرینؒ کے مطابق دیوار خواب دیکھنے والے کے حالات کی علامت ہے۔ مضبوط عمدہ دیوار اچھے حالات کی علامت ہے۔ پرانی دیوار کا گر جانا مال ملنے کی، اور نئی دیوار کا خراب ہونا اسی مقدار میں غم کی علامت ہے۔ کمزور تنگ دیوار حالات کی کمزوری کی، اور مضبوط قائم دیوار حالات کی درستی کی علامت ہے۔ ٹیڑھی دیوار پراگندہ حالات کی، اور دیوار گرنا معاش سے محرومی کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق مٹی اور گارے سے دیوار بنانا دین کی پاکیزگی کی، اور اینٹ سے بنانا دین میں استحکام کی علامت ہے۔ دیوار سے اینٹ چرانا گناہ کی طرف مائل ہونے کی، اور پتھر سے دیوار بنانا دولت پر فریفتہ ہونے کی علامت ہے۔