خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

کانپنا

Trembling

ابن سیرینؒ کے مطابق گردن کا کانپنا امانت داری میں کمزوری کی علامت ہے۔ سر کا کانپنا حکمران سے نقصان کی علامت ہے۔ ہاتھ کانپنا سہارا دینے والے شخص کو نقصان پہنچنے کی علامت ہے۔ پاؤں کانپنا سفر کی علامت ہے۔ جسم کانپنا خواہش کے حصول میں رنج و سختی کی علامت ہے۔

حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق کانپنا خوف اور ڈر کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق جسم کانپنے کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: کمزور حالت، خوف، غم، یا نقصان اور بیماری۔