کانٹا(2)
Thorn
کانٹا خواب میں قرض کی علامت ہے۔ جسم میں کانٹا چبھنا کسی سے قرض لینے اور تلخ بات سننے کی علامت ہے۔ کسی کے جسم میں کانٹا مارنا خود قرض دینے اور ناگوار باتیں سننے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بہت سے کانٹوں سے تکلیف پہنچنا قرض میں پھنسنے اور آخرکار رہائی پانے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق کانٹے کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: قرض، گالی، یا کاموں میں مشکل۔
