تولیہ
Towel
ابن سیرینؒ کے مطابق تولیہ خوشی اور آسانی کی علامت ہے۔ سوتی نیا کشادہ تولیہ دین و دنیا میں راحت کی علامت ہے، جبکہ پرانا پھٹا تولیہ اس کے برعکس ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق نیک شخص کے لیے تولیہ اس کی حیا میں اضافے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق حکمران کے لیے تولیہ انصاف کرنے کی، قاضی کے لیے سچائی پر فیصلے کرنے کی، مشرک کے لیے مسلمان ہونے کی، اور بدکار یا چور کے لیے توبہ کرنے کی علامت ہے۔
