خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

توشک

Mattress

ابن سیرینؒ کے مطابق کشادہ توشک بچھانا ملکیت کی وسعت کے مطابق آرام اور لمبی عمر کی علامت ہے۔ دوستوں کے ساتھ توشک پر بیٹھنا مال اور رزق کی علامت ہے۔ اجنبی جگہ نامعلوم توشک پر ہونا برے حالات اور سفر میں موت کی علامت ہے۔ چھوٹی توشک کم رزق اور کم عمر کی علامت ہے۔

حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق بچھی توشک کاموں کے سنورنے اور لمبی عمر کی علامت ہے۔ چھوٹی توشک کا بڑی ہو جانا رزق کی فراوانی کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق پرانی پھٹی توشک دنیاوی مصروفیت کی علامت ہے۔ سیاہ یا نیلی توشک غم کی، زرد توشک بیماری کی، اور سفید توشک نعمت اور حلال رزق کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق توشک کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: حلال رزق، لمبی عمر، فائدہ، یا معاش۔