کڑک
Thunderclap
کڑک خواب میں حکمران اور عوام سے خوف کی علامت ہے۔ ابن سیرینؒ کے مطابق کڑک کے ساتھ بارش خوف کم ہونے اور نعمت زیادہ ملنے کی علامت ہے۔ سخت بارش اور سخت کڑک والدین کی دعا سے خوف کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ہلکی کڑک اور ہلکی بارش نیک لوگوں کی دعا سے خوف کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق کڑک کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: عذاب، حکومت، تکلیف، قربانی، یا حکمران کا غصہ۔ بارش کے ساتھ کڑک اس علاقے میں خیر و برکت کی علامت ہے۔ کڑک، بارش اور بجلی اکٹھے حکمران سے خوف کی علامت ہیں۔ بارش کے ساتھ اولے فتنے اور تباہی کی علامت ہیں۔ سخت کڑکتی بجلی حکمرانی کے پھیلنے کی علامت ہے۔
