کڑا (ہاتھ کا زیور) (Bracelet
Hand Ornament
ابن سیرینؒ کے مطابق کڑا عورتوں کے لیے شوہر کی، اور مردوں کے لیے غم کی علامت ہے۔ چاندی کا کڑا غم میں کمی کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق کسی سے کڑا ملنا بیٹے یا بھائی کی پیدائش کی، اور عورت کے لیے شادی کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق دونوں ہاتھوں میں کڑے ہونا مشکل سے مال اور نعمت حاصل ہونے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق کڑے کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: حکومت، حکمت، پیٹھ کی مضبوطی، غم، یا بھائی یا اس کی اولاد۔
