استاد
Teacher
ابن سیرینؒ کے مطابق استاد سردار اور عقلمند شخص کی علامت ہے۔ بچوں کو علم سکھاتے دیکھنا لوگوں کو حق بات کہنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بچوں کو پڑھانا حکمرانی کے لائق نہ ہونے، مگر اپنی جگہ پر بات مانی جانے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق تعلیم دینے کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: حکمرانی، عزت و مرتبہ، بزرگی، یا حکم کرنا۔
