مٹھائیاں
Sweets
ابن سیرینؒ کے مطابق مٹھائی شادی، خوشی اور حلال رزق کی علامت ہے۔ کسی کو مٹھائی دینا اس سے رزق ملنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق سفید مٹھائی پارسا حکمران کی، سرخ مٹھائی عیش پسند حکمران کی، اور زرد مٹھائی صاف دل لونڈی کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق مٹھائی کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: فائدہ، حلال مال، علم و دانائی، یا خوبصورت لونڈی۔
