خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

تھوک

Spit / Saliva

ابن سیرینؒ کے مطابق تھوکنا ناجائز بات کہنے کی علامت ہے۔ مسجد میں تھوکنا دین کے بارے میں کچھ نامناسب کہنے کی علامت ہے۔ دیوار پر تھوکنا ایسی جگہ مال خرچ کرنے کی علامت ہے جو اللہ کو ناپسند ہو۔ درخت پر تھوکنا عہد شکنی اور جھوٹی قسم کی علامت ہے۔ زمین پر تھوکنا اپنا نقصان دیکھنے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق گرم تھوک لمبی عمر کی، اور ٹھنڈا تھوک اس کے برعکس علامت ہے۔ سیاہ تھوک غم کی، اور زرد تھوک بیماری کی علامت ہے۔