خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

تکلا

Spindle

ابن سیرینؒ کے مطابق تکلا لڑکی کی علامت ہے۔ تکلا لینا جس میں دو پھریاں ہوں لڑکی کے نکاح کی علامت ہے۔ تکلا ٹوٹنا لڑکی یا بہن کی موت کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق تکلا مسافر مرد کے پاس ہونا اس کے نکاح کی علامت ہے۔ تکلے سے پھری گرنا عورت کی شوہر سے محبت ختم ہونے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق تکلے کو سیدھا کرنا غم کی علامت ہے، جبکہ عورت کے لیے یہی خواب اس کے بےغم ہونے کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک تکلا دلال عورت کی علامت ہے۔