برف(2)
Snow
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق برف دیکھنا غم کی علامت ہے، خاص کر اپنے موسم پر۔ برف کھانا بہت روزی ملنے کی علامت ہے، خاص کر گرمیوں میں۔ صاف برف گھر لانا مال جمع کرنے کی علامت ہے۔
امام کسانیؒ کے مطابق گرمیوں میں پاکیزہ برف حلال مال کی، اور میلی برف حرام مال کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق سرد ملکوں میں برف خیر و فائدے کی، اور گرم ملکوں میں قحط اور تنگی کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق برف کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: فراخ روزی، زندگی، مال، سستے داموں، غم، یا قحط و تنگی۔
