خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

ریشم کا کیڑا (قز)

Silkworm

ابن سیرینؒ کے مطابق سفید ریشم دنیاوی نعمت کی، اور زرد ریشم بیماری کی علامت ہے۔ پکا ریشم خام سے بہتر علامت رکھتا ہے۔ ریشم جل جانا یا ضائع ہونا نقصان کی علامت ہے۔

اپنی ملکیت کا سفید ریشم خیر و فائدے کی، سبز ریشم اس سے بھی بہتر، سرخ ریشم مردوں کے لیے نامناسب، اور سیاہ یا نیلا ریشم غم کی علامت ہے۔ ہر رنگ کا ریشم ملنا ہر طرح کا سامان ملنے کی علامت ہے۔ ریشم عام طور پر مردوں کے لیے دین کے لحاظ سے نامناسب اور عورتوں کے لیے مناسب سمجھا جاتا ہے۔