خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

جوتا(1)

Shoe

ابن سیرینؒ کے مطابق نیا جوتا پہننا شادی کرنے یا لونڈی خریدنے کی علامت ہے۔ کسی اور کا جوتا پہننا بیوہ عورت سے شادی کی علامت ہے۔ سیاہ جوتا جھگڑالو بیوی کی، سرخ جوتا خوش عیش بیوی کی، زرد جوتا بیمار بیوی کی، اور سفید جوتا خوبصورت بیوی کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق گائے کے چمڑے کا جوتا اصیل عورت سے، اور اونٹ کے چمڑے کا جوتا عربی عورت سے شادی کی علامت ہے۔ جوتا پاؤں سے گرنا غم اور بےحرمتی کی، اور تنگ جوتا بیوی کے تباہ کار ہونے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق جوتے کی سات ممکنہ تعبیریں ہیں: عورت، خادم، لونڈی، طاقت، معاش، مال، یا سفر۔