جواہرات کا ڈبہ
Jewel Box
ابن سیرینؒ کے مطابق جواہرات کا ڈبہ عورت یا لونڈی کی علامت ہے۔ نیا ڈبہ اپنے پاس ہونا، خریدنا یا ملنا شادی یا لونڈی خریدنے کی علامت ہے۔ ڈبہ ٹوٹنا یا ضائع ہونا عورت سے جدائی کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق بڑا ڈبہ مالدار عورت سے شادی اور فائدے کی، اور اس کے برعکس بدصورت غریب عورت سے شادی کی علامت ہے۔
