خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

لحاف

Quilt

ابن سیرینؒ کے مطابق لحاف عورت کی علامت ہے۔ نیا پاکیزہ لحاف اپنے پاس ہونا شادی کی علامت ہے۔ نیا لحاف خریدنا کنواری لونڈی خریدنے کی علامت ہے۔ لحاف ضائع ہونا بیوی کو طلاق دینے کی علامت ہے۔ پھٹا میلا لحاف ناموافق جھگڑالو گھر والوں کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق سفید لحاف دیندار مالدار بیوی کی، سرخ لحاف عیاش بیوی کی، زرد لحاف بیمار بیوی کی، اور نیلا لحاف دیندار بیوی کی علامت ہے۔ رنگین لحاف مکار بیوی کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق نئے لحاف کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: عالم عورت، کنواری لڑکی، یا کنواری لونڈی۔