لباس
Clothing
ابن سیرینؒ کے مطابق جاڑے میں گرمی کا لباس پہننا مال میں اضافے اور اچھے انجام کی علامت ہے۔ عورت کا مردانہ لباس پہننا اس کے شوہر کو کچھ ملنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بیداری کی نسبت خواب میں برا لباس دیکھنا بری حالت کی، اور عمدہ لباس اچھی حالت کی علامت ہے۔ سرداروں جیسا لباس سرداری کی، بادشاہوں جیسا لباس حکمران سے فائدے کی، عالموں جیسا لباس علم کی، اور صوفیوں جیسا لباس دنیا سے دست برداری کی علامت ہے۔ یہود و نصاریٰ کا لباس ان کی طرف دل مائل ہونے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق لباس کی سات ممکنہ تعبیریں ہیں: پاکیزہ دین، مالداری، عزت و مرتبہ، فائدہ، خوش عیشی، نیک عمل، یا انصاف کی طلب۔
