شکار
Prey / Hunt
ابن سیرینؒ کے مطابق شکار کا فرمانبردار ہونا رئیس اور بزرگ بننے کی علامت ہے، بعض کے نزدیک چوروں کا سردار بننے کی علامت بھی۔ شکار کا فرمانبردار نہ ہونا بدمذہب ہو کر باطل کی طرف مائل ہونے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق جال سے شکار پکڑنا حیلے سے کسی سادہ شخص سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔ شکار کا گوشت کھانا اس شخص سے مال چھیننے کی علامت ہے۔
