خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

لوٹا (Jug

Pitcher

ابن سیرینؒ کے مطابق تانبے کا لوٹا خادم کی علامت ہے۔ مٹی کا لوٹا خادمہ ملنے کی علامت ہے۔ لوٹے سے پانی پینا لونڈی سے تعلق کی علامت ہے۔ لوٹا ٹوٹنا لونڈی کی موت کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق لوٹا مال اور نعمت کی علامت ہے۔ سونے یا چاندی کا لوٹا مال ملنے مگر کچھ بدنامی کی علامت ہے۔ سیسے یا قلعی کا لوٹا مال و نعمت کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق لوٹے کی نو ممکنہ تعبیریں ہیں: عورت، خادم، لونڈی، دین کی مضبوطی، جسمانی درستی، لمبی عمر، خیر و برکت، مال، یا عورتوں سے وراثت۔