تصویر
Picture
ابن سیرینؒ کے مطابق تصویر خواب میں عورت کی علامت ہے۔ تصویر پاس ہونا شادی کی، اور خریدنا لونڈی خریدنے کی علامت ہے۔ تصویر کا ضائع ہونا یا ٹوٹنا طلاق یا بیوی کی موت کی علامت ہے۔ تصویر کا چہرہ بدلنا عورت کے حالات میں تبدیلی کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق اپنی تصویر بری صورت میں دیکھنا حالات کے بگڑنے کی علامت ہے، جبکہ اپنی حالت پر رہنا اللہ کی طرف رجوع کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق انسان کی تصویر کا جانور کی تصویر سے بدلنا غلط عقیدے کی علامت ہے۔ کسی مختلف قسم کی تصویر دیکھنا کسی مشکل کام میں الجھنے کی علامت ہے۔
