کاغذ
Paper
ابن سیرینؒ کے مطابق کاغذ مال اور بزرگی کی علامت ہے۔ سفید پاکیزہ کاغذ اسی مقدار میں مال اور بزرگی کی علامت ہے۔ کاغذ پانی میں گلنا یا آگ میں جلنا مال اور بزرگی میں نقصان کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بہت سے کاغذ ہونا علم و فضل میں شہرت پانے کی علامت ہے، جبکہ جاہل شخص کے لیے اس کے برعکس۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق کاغذ کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: عورت، بزرگی، دولت، یا مکر و حیلہ۔
