ناف
Navel
ابن سیرینؒ کے مطابق ناف عورت اور اس کی زیرِ دست لونڈی کی علامت ہے۔ ناف گرنا بیوی کو طلاق دینے یا لونڈی کی موت کی علامت ہے۔ ناف بند ہونا گھر والوں کی موت اور کام کی تباہی کی علامت ہے۔ ناف میں سوراخ ہونا حالات میں خلل کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق ناف پر بال نکلنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی طرف رغبت کی علامت ہے۔
حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق کسی کا ناف کاٹ کر کھانا اسی مقدار میں مال ضائع ہونے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق ناف کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: خوبصورت عورت، لونڈی، مال اور روزی، بیٹا، یا والدین۔
