محمد ابن سیرین معبرؒ کی حیثیت سے
Muhammad Ibn Sirin as an Interpreter
اس امتِ مرحومہ میں لاکھوں اولیاء اللہ گزرے ہیں جنہیں حقائق اور کائنات کے راز سکھائے گئے۔ ان میں امام محمد بن سیرینؒ کی شخصیت اس اعتبار سے ممتاز تھی کہ ولایت کے مقام کے ساتھ ساتھ انہیں تعبیرِ خواب کی غیر معمولی صلاحیت بھی حاصل تھی۔ یہ کہنا مبالغہ نہیں کہ خواب کی تعبیر میں جو کمال انہیں حاصل تھا، اس کی مثال ان سے پہلے یا بعد کے ادوار میں ملنا مشکل ہے۔ ان کی زندگی میں یہ معمول بن چکا تھا کہ جب کسی کا خواب بڑے بڑے علما بھی نہ سمجھ پاتے، تو آخرکار امام محمد بن سیرینؒ سے رجوع کیا جاتا۔ وہ جو تعبیر بتاتے وہ درست ثابت ہوتی، اور بڑے بڑے علما بھی ان کی فراست کی داد دیتے۔
