خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

اوکھلی اور موصلی

Mortar and Pestle

ابن سیرینؒ کے مطابق اوکھلی اور موصلی دو شریک کی علامت ہیں جو ایک دوسرے کے محتاج ہیں۔ ہاون میں کھانے کی چیز کوٹنا رنج و مشقت کے ساتھ فائدے کی، اور دوا کوٹنا مال میں اضافے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق میٹھی چیز کوٹنا رنج کے بعد فائدے کی، اور تلخ چیز غم کی علامت ہے۔ جواہرات کوٹنا وقتی فائدے مگر آخرکار مال کے ضائع ہونے کی علامت ہے۔