اچھے اور برے خواب
Good and Bad Dreams
اگرچہ خواب کا آنا اور دکھائی دینا دونوں اللہ کے حکم سے ہی ہوتے ہیں، مگر علما نے لکھا ہے کہ اچھا خواب اللہ کی طرف سے خوشخبری ہوتا ہے، جبکہ برا خواب آزمائش یا شیطانی وسوسہ ہوتا ہے۔
الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنَ اللَّهِ وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ (بخاری و مسلم)
یعنی: "اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے۔"
